What are you looking to buy?

duzline Mobiles icon
Mobiles
duzline tablet icons
Tablets
duzline accessories icon
Accessories
duzline electronics icons
Electronics
duzline entertainment icons
Entertainment
Beauty
Beauty items

علّامہ اقبال کی غزل اور گلوکار شوکت علی –


شاعرِ مشرق علّامہ اقبال کی ایک خوب صورت غزل قارئین کے ذوق کی تسکین کے لیے پیش ہے جو پاکستان کے نام وَر گلوکار شوکت علی کی آواز میں‌ بے حد مقبول ہوئی۔

شوکت علی پاکستان میں لوک موسیقی کے حوالے سے معروف ہیں۔ انھوں نے نام ور شعرا کا کلام گایا اور ان کی آواز میں ہر غزل اور نغمہ مقبول ہوا۔ ان دنوں شوکت علی علیل ہیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

انھوں نے 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے دوران اپنی آواز میں متعدد ملی نغمات پیش کیے تھے اور‌ قوم میں جوش و ولولہ پیدا کیا تھا۔ علّامہ اقبال کی اس غزل کو شوکت علی کے علاوہ بھی چند معروف گلوکاروں نے گایا ہے۔ کلام ملاحظہ کیجیے۔

مزید پڑھیں
بھارت کی سپریم کورٹ نے نئے فارم قوانین پر عمل درآمد روک دیا | ڈز لائن ڈاٹ کام

نگاہِ فقر میں شان سکندری کیا ہے
خراج کی جو گدا ہو وہ قیصری کیا ہے

بتوں سے تجھ کو امیدیں خدا سے نومیدی
مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے

فلک نے ان کو عطا کی ہے خواجگی کہ جنہیں
خبر نہیں روشِ بندہ پروری کیا ہے

فقط نگاہ سے ہوتا ہے فیصلہ دل کا
نہ ہو نگاہ میں شوخی تو دلبری کیا ہے

مزید پڑھیں
ٹم سیورین ، سمندری فرد جنہوں نے ایکسپلورر کے سفر کو نقل کیا ، 80 سال کی عمر میں مر گیا ڈز لائن ڈاٹ کام

کسے نہیں ہے تمنائے سروری لیکن
خودی کی موت ہو جس میں وہ سروری کیا ہے

خوش آ گئی ہے جہاں کو قلندری میری
وگرنہ شعر مرا کیا ہے شاعری کیا ہے

Comments





Source link

مختلف خبریں

What are you looking to buy?

duzline Mobiles icon
Mobiles
duzline tablet icons
Tablets
duzline accessories icon
Accessories
duzline electronics icons
Electronics
duzline entertainment icons
Entertainment
Beauty
Beauty items
%d bloggers like this: